پاپولرفرنٹ آف انڈیا کا رام نگرم میں پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کیمپ

Tuesday, December 29th, 2009

ڈسمبر 29 ، بنگلور : پاپولرفرنٹ آف انڈیا اپنے کارکنان کی تربیت اور رہنمائی کیلئے مختلف پروگرامات منعقد کرتاہے۔ اسی طرح کا ایک پروگرام بعنوان ’’ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کیمپ ‘‘ بروزمنگل پاپولر فرنٹ آف انڈیا رام نگرم ،ضلع ماگڑی تعلق میں ایک روزہ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کیمپ منعقد تھاجس کا افتتاح پاپولر فرنٹ آف انڈیا ،ماگڑی تعلق کے صدر جناب محمد کلیم پاشاہ نے کیا۔ آل انڈیا امامس کونسل کے رکن مولانا شفیع اللہ نے مسلم شخصیت کے عنوان پر خطاب کیا۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رکن جناب صادق پاشاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جائز دستوری حقوق کی حصولیابی کیلئے سیاست میں بھی حصہ لے نا چاہئے اور دستورِ ہند کے مطابق ہندوستان میں تمام شہریوں کو برابر حقوق ملنا چاہئے۔ آل انڈیا امامس کونسل کے رکن مولانا عبدالرشید نے کہا کہ ہمیں تمام شعبوں میں کام کر نا چاہئے۔

ہندوستان کی آزادی کیلئے علماء نے بہت بڑی قربانیاں پیش کی ہیں جس کے نتیجہ میں ہندوستان آزاد ہواہے اور اس آزادی کو باقی رکھنے کیلئے ہمیں جسمانی طورپر مضبوط ہونا چاہئے اور آخر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا منڈیا کے رکن سکندر باشاہ نے کیمپ کا اختتام کیا۔ اس کیمپ میں 50 سے زائد افراد شامل تھے۔

عبدالمجید

سکریٹری، پاپولرفرنٹ آف انڈیا،

ضلع رام نگرم


Disclaimer:This website may contain articles and links of other websites. Views expressed in those articles are author's own opinion and do not necessarily represent that of Popular Front of India