پاپولرفرنٹ آف انڈیا راحت کاری کاموں میں
ستمبر 24 ، بنگلور : پچھلے دنوں ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کرناٹک کے 13 اور آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں عوام کو بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہواہے۔ متاثرین کی امداد اور راحت رسانی کے سلسلے میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی مختلف ٹیمیں متاثرہ اضلاع کا مسلسل دورہ کررہی ہیں اورریاست کرناٹک وآندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں سینکڑوں پاپولر فرنٹ کے کارکنان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ 50 سال بعد شمالی کرناٹک میں بارش اورسیلاب سے ایسی تباہی آئی ہے۔ راحتی کام ابھی بہت سی جگہوں پر شروع کرناہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے اور عوامی امداد کے بغیر یہ کام ناممکن ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاکی صفائی کے علاوہ مڈیکل کیمپس منعقد کئے گئے ہیں جہاں پر عوام کو مفت دوئیاں اور علاج ومعالجہ کیاجارہاہے۔
دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کی اور امداد کرنے والوں کی مدد فرمائے۔
میڈیا سکریٹری
الیاس محمد
A neo social movement for a new India of equal rights to all Indians

















































