ایمپورمنٹ کیلئے ملت کا اتحاد ضروری:پاپولرفرنٹ آف انڈیا
دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلورپر ناجائز تنقید کی پرزور مذمت!
Wednesday, October 14th, 2009
اکتوبر14 ، بنگلور : دارالعلوم سبیل الرشاد پر ناجائز تنقید کے عنوان پر کل کے اخبارات میں تحریر شائع ہوئی تھی، پاپولرفرنٹ بہت ہی متفکر ہے کہ کہیں ملت میں ایک نئی گروہ بندی نہ شروع ہوجائے۔ مذہب اسلام اور صحابہ واکابرین میں اختلافِ رائے اور اختلافِ عمل موجود تھا، لیکن ذاتی طورپر ہرکسی کی عزت واحترام اور ایک دوسرے سے اخلاقی برتاؤنے انسانیت کیلئے ایک مثال قائم کردی تھی۔
ملت پہلے ہی سے مختلف خانوں میں بٹی ہوئی ہے اور ’’اتحاد ‘‘کیلئے تقایر اور تحاریر سے دنیا بھری پڑی ہے ، لیکن عملی مشق و قابلِ تقلید ردِ عمل ہی سے ہم ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے اور اگر کسی سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو اس کی اصلاح کرتے ہوئے ہمیں پھر سے ملت کے ایمپورمنٹ کیلئے متحرک ہوجانا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ورنہ دشمن کواپنے مقصد میں کامیاب ہونے کیلئے کہیں ہمارا اختلاف ہی ذریعہ نہ بن جائے۔ ریاستِ کرناٹک میں جب سے فسطائی طاقت ایک سیاسی قوت کے طورپر ابھری ہے اسی وقت سے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو ساتھ لیکر تمام شہریوں کو تحفظ، آزادی اور انصاف جیسے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کرنے کی ذمہ داری پھر مسلمانوں پر عائد ہوئی ہے۔لہٰذا ملت کی خاطر ہم تمام قائدین اور عمائدین سے استدعاکرتے ہیں کہ اپنے نجی مسائل کو امت کے بکھرجانے کا سبب نہ بنائیں اور متحد کرنے کی اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ممنون کریں۔
افسر پاشاہ
جنرل سکریٹری
پاپولرفرنٹ آف انڈیا،کرناٹک
A neo social movement for a new India of equal rights to all Indians

















































