آل انڈیا امامس کونسل بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی کی پہلی بیٹھک
Thursday, January 7th, 2010
بنگلور : 7 جنوری، 2010ء صبح 10 بجے آل انڈیا امامس کونسل بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت مفتی اصغر علی قاسمی صدر بنگلور ڈسٹرکٹ نے فرمائی اور بعد ازاں تفصیلی گفتگو کے بعد یہ بات طے پائی کہ ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اُن میں سماجی، معاشی، تعلیمی، سیاسی بیداری لانے کیلئے علماء کو آگے بڑھنا چاہئے۔ یہ کونسل بنگلور اور اطراف واکناف کے علاقوں میں اپنے ملکی اغراض ومقاصد کے تحت ہی کام کرے گی جو درجِ ذیل ہیں۔
سماجی خدمات،تعلیمی خدمات،مسلم اتحاد، ائمہ کا اتحاد، سیاسی بیداری،دفاعی قوت، جہیز مخالف مہم، محلہ مینجمنٹ، جمہوری حقوق کی حصولیابی کیلئے احتجاجات ،دھرنے اور ریالیاں، ریسرچ، ان تمام کاموں کو انجام دینے کیلئے ٹریننگس کے ساتھ پبلک رلیشن، دارالقضاء اور دعوت کے شعبوں کو مؤثر بنانا۔ ساتھ ہی مزید تیزی کے ساتھ ان اغراض ومقاصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے علاقائی طورپر ممبر سازی کی جائے۔
میٹنگ میں ریاستی جنرل سکریٹری جناب معظم صاحب، بنگلور ڈسٹرکٹ صدر، نائب صدر قاری ممتاز احمد، سکریٹری مولانا سید منور آفریقی، خازن مولانا محمد یونس صاحب اور دیگر بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبران شریک رہے۔
عبدالمالک عرفانی، میڈیا انچارج،آل انڈیا امامس کونسل، کرناٹک، بنگلور
A neo social movement for a new India of equal rights to all Indians

















































